تازہ ترین
چیئرمین نادرا کے مختلف سینٹرز کے ہنگامی دورے

چیئرمین نادرا کے مختلف سینٹرز کے ہنگامی دورے

کراچی: (23 فروری 2018) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کراچی میں مختلف سینٹرز کے ہنگامی دورے کیے۔ عثمان مبین عام شہری بن کر قطار میں کھڑے رہے۔ چیئرمین نادرا نے میگا سینٹرسائٹ کے دو افسران کو معطل کردیا۔

چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کراچی کے مختلف سینٹرز کے ہنگامی دورے کیے۔ عثمان مبین عام شہری بن کر قطار میں کھڑے رہے۔ نادرا میگا سینٹر سائٹ پر 2 کاؤنٹرز پر عملہ غائب تھا تاہم انوہں نے میگا سینٹر سائٹ کے 2 افسران کو معطل کردیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ادھر نادرا لیاقت آباد سینٹر میں خاتون اہلکار شاہین اختر نے لاڑکانہ کے شہری کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا، جس پر چیئرمین نادرا نے شاہین اختر کو برطرف کردیا۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ پاکستان کا شہری کسی بھی سینٹر سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔ فرائض سے غفلت برتنے والے اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدے پر دستخط

الیکشن کمیشن نے نادرا سے ملک کے تمام ووٹرز کا ڈیٹا مانگ لیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top