تازہ ترین
چیئرمین نادرا نے ڈی جی سندھ کو عہدےسے ہٹادیا

چیئرمین نادرا نے ڈی جی سندھ کو عہدےسے ہٹادیا

کراچی(14مارچ، 2018) چیئرمین نادرا عثمان مبین  نے سندھ میں عہدوں پراہم تقرریاں اور تبدیلیاں کی ہیں جس کے تحت ڈی جی سندھ نادرا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

چیئرمین نادرا عثمان مبین نے آج کراچی میں پھر ایکشن میں نظر آئے ۔انھوں نے میر عجم درانی کو ڈی جی آر ایچ او سندھ تعینات کیاہے جبکہ ڈی جی سندھ حنیف خان کو ڈی جی آر ایچ یو مقررکردیاہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

چیئرمین نادرانے مختلف سینٹرز کے دورے کیے جس میں غفلت برتنے پرڈیفنس میگا سینٹر کا پورا عملہ تبدیل کردیا اور 4سینٹر انچارجز معطل کردیے ہیں۔ معطل ہونے والے سینٹر انچارجز میں غلام مصطفیٰ، آصف غنی،شہزاد یوسف اوربابرمعین شامل ہے۔

چیئرمین نادرانے کراچی میں تین میگا سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلارکھنےکاحکم دیا ہے جبکہ نادرا کے3 سینٹرزہفتہ اوراتوارکوبھی کھلےرہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

چیئرمین نادرا کے مختلف سینٹرز کے ہنگامی دورے

نادرا کے 200 ملازمین کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے، چیئرمین نادرا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top