تازہ ترین
چہرے کے تاثرات کو ایموجیز میں تبدیل کرنے والی ایپ متعارف

چہرے کے تاثرات کو ایموجیز میں تبدیل کرنے والی ایپ متعارف

سان فرانسسکو: (28 اگست 2017) نئی سوشل میڈیا ایپ ’’ پولی گرام ‘‘متعارف کردی گئی۔ یہ ایپ صارفین کے چہرے کے تاثرات شناخت کرکے انہیں ایموجی میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

سان فرانسسکو کے نوجوان فریار غضنفری نے نئی سوشل میڈیا ایپ ’’ پولی گرام ‘‘متعارف کردی ہے۔ ویسے تو یہ ایپ اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کی طرح کام کرتی ہے لیکن اس کے فیچرز کافی انوکھے ہیں جو اب تک کسی ایپ میں موجود نہیں ہیں۔یہ ایپ اپنے صارفین کے چہرے کے تاثرات کی شناخت کرکے انہیں ایموجی میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ پولی گرام صارف اپنے موبائل کے سامنے جس طرح چہرہ بنائے گا، اسی طرح کا ہی ایک ایموجی موبائل پر نمودار ہوگا، جسے وہ اپنے حلقہ احباب میں شیئر کرسکے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس کے علاوہ پولی گرام صارفین ایموجیز کے ذریعے یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی پوسٹ دیکھنے والے شخص کے تاثرات کس طرح تھے۔ جبکہ اس ایپ میں صارفین کو اپنی تصاویر کے کئی اسکرین شاٹ بھی فراہم کرنے کا فیچر موجود ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پولی گرام میں استعمال کی گئی جدید ٹیکنالوجی کے باعث اس میں شیئر کی جانے والی تصاویر میں میک اپ کا ٹچ دیا جاتا ہے، جبکہ ویڈیوز اور تصاویر کو اعلیٰ معیار میں بھی تبدیل کردیا جاتا ہے۔

اس نئی سوشل شیئرنگ ایپ کو 26 اگست کو صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ پولی گرام کو گوگل اور ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی شہری کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایپ مقبول، ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

اب واٹس ایپ کے ذریعے رقم بھیجی اور وصول کی جاسکے گی

 

Comments are closed.

Scroll To Top