تازہ ترین
چہرے کی جھریوں کا علاج صرف پانی سے

چہرے کی جھریوں کا علاج صرف پانی سے

ویب ڈیسک (13 فروری 2018) ماہرین طب نے دریافت کیا ہے کہ چہرے کی جھریوں کے خلاف کوئی کریم اور دوا اتنی موثر ثابت نہیں ہوسکتی جتنا زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا عمل ہے۔

عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کے چہرے پر جھریاں پڑجانا فطری عمل ہے تاہم ان جھریوں کو بہت زیادہ نمایاں نظر آنے سے روکنے کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے؟

اس سلسلے میں جرمنی کے صارفین کے تحفظ سے متعلق ایک معروف جریدے ’ٹیسٹ‘ کی تازہ ترین رپورٹ میں چند دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر روز مناسب نیند لینا اور روزانہ کم از کم ڈیڑھ لیٹر پانی پینا چہرے کی جھریوں سے بچنے کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل عوامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی اور دھوپ کی الٹرا وائلٹ روشنی جلد کو گہرے نقصانات پہنچاتی ہے ان کی وجہ سے چہرے کی جلد کی لوچ اور چہرے کی رونق ختم ہو جاتی ہے۔جرمن جریدے ٹیسٹ نے 270 خواتین پر 4 ہفتوں تک 9 اینٹی ایجننگ کریموں کا تجربہ کیا۔

ان خواتین کے چہرے کے ایک طرف 4 ہفتوں تک صبح اور شام ان کریموں کو لگایا گیا جبکہ چہرے کی دوسری طرف نارمل موئسچرائزنگ کریم لگائی گئی۔

چہرے کے اطراف کی کریم لگانے سے پہلے اور بعد دونوں حالت میں تصویریں بنائی گئیں اور ان کا موازنہ کیا گیا۔

نتیجے سے ظاہر ہوا کہ اینٹی ایجننگ یا چہرے کو جھریوں اور بڑھاپے کے اثرات سے بچانے والی کریموں کا کوئی خاص اثر سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے چہرے عوام کو یاد رکھنے چاہئیں، نواز شریف

خاتون نے بھارتی وزیراعظم مودی کے چہرے پر چوڑیاں دے ماریں

Comments are closed.

Scroll To Top