تازہ ترین
چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری

چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری

اسلام آباد: (25 اگست 2017) چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کردیئے گئے ہیں، پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 5 سو 20 ہوگئی ہے۔

چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کردیئے گئے، نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ77 لاکھ 74 ہزار 520 ہوگئی ہے، گزشتہ 19 سال میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.4 فیصد رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیہی علاقوں کی آبادی 13 کروڑ 21 لاکھ 89 ہزار 531 جبکہ شہری آبادی 7 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 989 پر مشتمل ہے۔

مردم شماری کی تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کل آبادی 11 کروڑ 12 ہزار 442، سندھ کی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51، خیبرپختونخوا کی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 371 بلوچستان کی 1 کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408، فاٹا کی 50 لاکھ ایک ہزار 676 جبکہ اسلام آباد کی 20 لاکھ 6 ہزار 572 ہوگئی ہے۔

مردم شماری کے مطابق مردوں کی تعداد 10 کروڑ 64 لاکھ 49 ہزار 32، خواتین کی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 780 ہے جبکہ خواجہ سراؤں کی تعداد 10 ہزار 418 ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل نے بھی مردم شماری و خانہ کے ابتدائی نتائج جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھئے

مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے مردم و خانہ شماری کے ابتدائی نتائج کی منظوری

مردم شماری کے عبوری نتائج 31 جولائی تک آنے کا امکان

Comments are closed.

Scroll To Top