تازہ ترین
چکوال سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

چکوال سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

چکوال: (09 مارچ 2018) چکوال میں سی ٹی ڈی لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد حساھ مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ لاہور نے خفیہ اطلاع پر چکوال میں کارروائی، اس دوران ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کا نام کوثر عرف مولانا ہے، جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، اس کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد اورڈیٹونیٹرزبرآمد کئے گئے ہیں۔

گرفتار مبینہ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس کا مرکزی ملزم مجاہد آفریدی شارجہ سے گرفتار

اسلام آباد: گولڑہ میں زیادتی کےبعدقتل کی گئی 12 سالہ بچی کی نماز جنازہ ادا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top