تازہ ترین
چوہدری نثار کے مقابلے میں (ن) لیگ نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

چوہدری نثار کے مقابلے میں (ن) لیگ نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

اسلام آباد: (24 جون 2018) مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے سردار ممتاز اور این اے 59 سے قمر السلام راجا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ کریں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ٹکٹ نہ ملنے کے معاملے پر ناراض چوہدری نثار اور (ن) لیگ کی قیادت میں برف پگھلنے لگی ہے۔ پارٹی قیادت اور چودھری نثار کی طرف سے درمیانی راہ نکال لی گئی ہے۔تاہم اب (ن) لیگ کی جانب سے چوہدری نثار کے خلاف قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایم ایل ن کا چوہدری نثار کے خلاف امیدوارنہ کھڑا کرنے کافیصلہ

چوہدری نثارکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

 

Comments are closed.

Scroll To Top