تازہ ترین
چمن: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 1 اہلکار شہید

چمن: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 1 اہلکار شہید

چمن (17 جولائی 2017) پاک افغان سرحدی علاقے کلی باچا میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید ہوگیا۔

چمن کے سرحدی علاقے کلی باچا میں نامعلوم دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد چیک پوسٹ کے قریب نصب تھا جس کا مقصد جوانوں کو نشانہ بنانا تھا۔ دھماکے کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے

چمن : مرغی بازار میں بم دھماکہ، ڈی پی او ساجد خان مہمند شہید

چمن فائرنگ: پالیسی بیان کے لئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کل سینیٹ میں طلب

Comments are closed.

Scroll To Top