تازہ ترین
چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 10 نومبر کو ہوگی

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 10 نومبر کو ہوگی

کراچی: (08 نومبر 2018) ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 10 نومبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔ جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر مفتی منیب الرحمٰن نے ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 10 نومبر کو ہوگی اور فرزندان اسلام 21 نومبر کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منائیں گے۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ حکومتی سرپرستی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رویت ہلال کمیٹی کی پریس کانفرنس کےدوران مفتی منیب طیش برہم، فون کے تار نکال دیئے

صرف مدارس کو نشانہ بنانا یکطرفہ سوچ ہے، مفتی منیب الرحمٰن

صرف مدارس کو نشانہ بنانا یکطرفہ سوچ ہے، مفتی منیب الرحمٰن

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top