تازہ ترین
چارسدہ :دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

چارسدہ :دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

چارسدہ (12اگست، 2018)چارسدہ میں 2مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دومسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کاواقعہ چارسدہ کے علاقے رجڑمیں پیش آیا جہاں واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں:

دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار تھے ۔گھریلو تنازعہ پرفائرنگ کاواقعہ پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی،3 بھائی اور ایک خاتون شامل ہیں۔

جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چارسدہ منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں ایک راہگیر بھی شامل ہے۔واقعے کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

بتایا جاتا ہے کہ خونی واقعہ کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاڑکانہ : پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک

لاہور: جناح اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا، مقدمہ درج

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top