تازہ ترین
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گھر سے بھاگے ہوئے 9 بچوں کو تحویل میں لے لیا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گھر سے بھاگے ہوئے 9 بچوں کو تحویل میں لے لیا

ملتان: (12 ستمبر 2017) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے بھاگے اور گمشدہ 9 بچوں  کو تحویل میں لے لیا۔ بچوں کی عمریں 5 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

ملتان میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے بھاگے ہوئے اور گمشدہ 9 بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ بچوں کی عمریں 5 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ بچوں کو قلعہ کہنہ قاسم باغ، وہاڑی چوک، لاری اڈہ اور چوک کمہاراں والا سے تحویل میں لیا گیا۔

بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کا تعلق دائرہ دین پناہ، شہر سلطان، تونسہ موڑ، ساہیوال، ٹبہ سلطان پور اور ملتان سے ہے۔ بچوں کے لواحقین کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جلد ہی انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

گوجرانوالہ: تشدد کا نشانہ بننے والی 9 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب

لاہور: ڈیڑھ سال قبل اغوا کے بعد دبئی اسمگل ہونے والی 11 سالہ بچی دبئی سے بازیاب

 

Comments are closed.

Scroll To Top