تازہ ترین
پی پی 168: خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست تحریک انصاف نے جیت لی

پی پی 168: خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست تحریک انصاف نے جیت لی

لاہور: (13 دسمبر 2018) مسلم لیگ (ن) کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوگئی۔ خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی پی پی 168 کی نشست تحریک انصاف لے اڑی۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی ایک سیٹ بڑھ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی نشست پر تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر کامیاب ہوگئے ہیں۔ پی پی 168 کی یہ نشست خواجہ سعد رفیق نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی کی تھی، جبکہ پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

لاہور کے حلقہ پی پی 168 کے 83 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) نے رانا خالد قادری کو میدان میں اتارا۔آر ٹی ایس سسٹم نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 17 ہزار 579 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد قادری 16 ہزار 893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پولنگ کے موقع پر حلقہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جبکہ حلقہ میں چھوٹے بڑے سائز کے بیلٹ باکس کی شکایت بھی سامنے آئی۔ جس کی ریٹرننگ آفیسر نے تردید بھی کی۔ملک اسد کھوکھر نے کامیابی کو وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے دیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی پی 168: تحریک انصاف کے امیدوار کو مسلم لیگ (ن) پر برتری حاصل

الیکشن کمیشن کا 30 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top