تازہ ترین
پی پی 168: تحریک انصاف کے امیدوار کو مسلم لیگ (ن) پر برتری حاصل

پی پی 168: تحریک انصاف کے امیدوار کو مسلم لیگ (ن) پر برتری حاصل

لاہور: (13 دسمبر 2018) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کی جانے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر ضمنی الیکشن کے پہلے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک اسدعلی کھوکھر 4 ہزار 688 ووٹ لے کر آگے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد محمود قادری 4 ہزار 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب ہوا، جس کیلئے صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک لوگوں نے پولنگ میں حصہ لیا۔

الیکشن کمیشن نے پرامن انتخاب کیلئے رینجرز کو طلب کر رکھا تھا جبکہ فوج بھی اسٹینڈ بائی تھی تاہم خوش قسمتی سے پولنگ کے دوران کسی قسم کی بد مزگی دیکھنے میں نہیں آئی۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کیلئے کل 11 امیدوار میدان میں تھے لیکن اس نشست پر اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کے درمیان متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: پی بی 47 کیچ تھری ضمنی الیکشن، عبدالرشید دشتی کامیاب قرار

الیکشن کمیشن کا 30 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top