تازہ ترین
پی ٹی وی حملہ کیس: متعدد وفاقی وزرا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

پی ٹی وی حملہ کیس: متعدد وفاقی وزرا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

اسلام آباد:(10 جنوری 2019) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیرخزانہ اسد عمر، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،،شفقت محمود،پرویز خٹک اور اعجاز چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج کوثر عباس زیدی نے سماعت کی۔

مختصر سماعت کے بعد عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزی خارجہ شاہ محمود قریشی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ جہانگیر ترین کی بریت کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا ہے، اور سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صدرعارف علوی کی بریت کی درخواست پر بحث نہ ہوسکی تھی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی گذشتہ حکومت کے خلاف دوہزار چودہ میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دیئے گئے ایک سو چھبیس روزہ دھرنے کے دوران ہنگامہ ہوا اور کارکنان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا تھا۔

اس موقع پر ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top