تازہ ترین
پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات

پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات

اسلام آباد(12اگست، 2018)تحریک انصاف حکومت بنانے سے قبل ہی اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے پُرعزم ہے۔ تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ۔

پی ٹی آئی وفد نے مسلم لیگ نون کے پارلیمانی رہنما کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی۔ملاقات میں قومی اسمبلی کے کل ہونے والے پہلے اجلاس کی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد قیصر اور عمر ایوب پرمشتمل وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی ضروری ہے۔ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی نےالیکشن سےمتعلق تحفظات پربھی بات کرنےکی پیشکش کی ہے۔ پی ٹی آئی معاملات مشاورت سےچلانا چاھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نئے اسپیکر کے انتخاب سے قبل ہی پارلیمنٹ لاجز میں نئی الاٹمنٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کیاگیا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top