تازہ ترین
پی ٹی آئی وائس چیئرمین کروڑپتی نکلے

پی ٹی آئی وائس چیئرمین کروڑپتی نکلے

ملتان (24جون، 2018)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے اثاثوں کی مالیت 28کروڑ36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی ہے.

پی ٹی آئی وائس چیئرمین کے ظاہر کیےگئے اثاثوں کے مطابق ان کے ملتان میں 2 گھر ، لاہور میں 1 فلیٹ ، اسلام آبا دمیں بھی ایک گھر ہے.اس کے علاوہ ان کے پاس 70لاکھ مالییت کے زیورات اور 20 لاکھ کا فرنیچر موجود ہے.

ویڈیودیکھنے کےلیے پلےکابٹن دبائیں

شاہ محمود قریشی ڈی ایچ اے بہاولپور میں بھی 2 پلاٹوں کے مالک ہیں، جبکہ ان کے لندن کے بینک آکاؤنٹ میں 88 ہزار پاؤنڈ موجود ہیں۔شاہ محمود کی اہلیہ کے فارن بنک اکاؤنٹ میں بھی 26ہزار 512 پاؤنڈ کی رقم موجود ہے۔

گذشتہ روز  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے اثاثوں کا اعلان کیاتھا جس کےمطابق وہ  29لاکھ روپے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔ جس میں ساڑھے چار تولہ زیورات، بارہ کنال مشترکہ زرعی آراضی اور نجی اسکول خال میں حصہ داری میں شامل ہے۔

کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کردہ اثاثہ و واجبات گوشوارہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے تین بنک اکاونٹس ہیں جس میں بالترتیب مبلغ 130928, 203724او ر 1467545 روپے کا بنک بیلنس موجود ہے۔

گوشوارے کے مطابق سراج الحق کا نہ ملک میں اور نہ بیرون ملک کوئی اثاثہ ہے اور نہ کوئی کاروبار  ہے۔ ان کو بیرون ملک سے کوئی ترسیل زر،بنک ڈرافٹ یا اثاثے کی منتقلی نہیں ہوئی نہ ان کی اپنی کوئی ذاتی گاڑی موجود ہے۔

دوبار وزیر خزانہ،  سینئرصوبائی وزیراور موجودہ سینیٹر سراج الحق نے ابھی تک کسی بھی کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔ان کے پاس ساڑھے چار تولے سونے کے زیورات ہیں جو ان کی بیگم کے زیر استعمال ہے۔انھوں نے کسی بھی بنک سے کوئی قرضہ نہیں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top