تازہ ترین
پی ٹی آئی نے قصور واقعے کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی

پی ٹی آئی نے قصور واقعے کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی

اسلام آباد: (12 جنوری 2018) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے سانحہ قصور پر تحریک التواء جمع کروادی۔ تحریک التواء میں زینب کے ظالمانہ قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قصور واقعے کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کروادی گئی ہے۔ تحریک التواء پر شبلی فراز، نعمان وزیر خٹک، محسن عزیز اور لیاقت خان ترکئی کے دستخط موجود ہیں۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ زینب کے ظالمانہ قتل سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص مجروح ہوا ہے۔ ریاست ملک کے بچوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ مجرموں کو سر عام عبرتناک سزا دی جائے تاکہ ان جرائم میں ملوث افراد کو ایک واضح پیغام پہنچے۔

تحریک التواء کے ذریعے ایوان کا ایجنڈا روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں قصور میں کمسن بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب حکومت کا معصوم زینب کے قاتل تک پہنچنے کا دعویٰ

زینب قتل کیس: لاہور ہائی کورٹ کا آئی جی پنجاب کو 36 گھنٹے میں ملزم پکڑنے کا حکم

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top