تازہ ترین
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس

اسلام آباد: (17 نومبر 2017) ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بےحرمتی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے میڈیا ترجمان افتخار درانی نے کہا ہے کہ داور کنڈی کو سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ داور کنڈی کے خلاف پارٹی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئی ہیں مگر انہیں فی الوقت پارٹی سے نہیں نکالا گیاہے۔ داورکنڈی پرپارٹی نظم وضبط کاانحراف ثابت ہوا تو پارٹی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کرکے گاﺅں کا چکر لگوانے کے واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما داور کنڈی نے الزام عائد کیا تھا کہ صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں جبکہ لڑکی کے خاندان والوں نے بھی ان الزامات کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم

توہین عدالت کیس: عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top