تازہ ترین
پی ٹی آئی کی آشیرباد کے باعث صاحبزادہ سعید بیک وقت 5 عہدوں پر تعینات

پی ٹی آئی کی آشیرباد کے باعث صاحبزادہ سعید بیک وقت 5 عہدوں پر تعینات

پشاور: (26 مئی 2018) خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے نیب زدہ افسر پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، اور انہیں ایک نہیں بیک وقت پانچ عہدوں پر تعینات کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب زدہ افسر چیئرمین بورڈ آف گورنرز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس صاحبزادہ سعید بیک وقت پانچ عہدوں پر تعینات ہیں، وہ اسٹریٹجک سپورٹ یونٹ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سربراہ ہے۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ سعید پختونخواہ انرجی ڈیولپمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ پی ٹی آئی حکومت کی مہربانی کے باعث اکنامک زون ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی بورڈ کے رکن بھی ہیں، اس کے علاوہ صاحبزادہ سعید اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر کے رکن بھی ہیں۔واضح رہے کہ ان پر نیب میں 75 ملین روپے سے زائد کی کرپشن کا کیس بھی چل رہا ہے۔

دوسری جانب صاحبزادہ سعید نے انوکھی منطق اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود سےعہدے نہیں رکھے،حکومت کا مجھ پر بھروسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیب ریفرنسز: اسحاق ڈار کے گواہ پر جرح آج بھی مکمل نہ ہوسکی

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: دو ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

Comments are closed.

Scroll To Top