تازہ ترین
پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخابات کا شیڈول آئندہ ایک دو روز میں جاری ہوگا

پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخابات کا شیڈول آئندہ ایک دو روز میں جاری ہوگا

لاہور: (31 جولائی 2017) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چئیرمین کے انتخاب کا شیڈول آئندہ ایک دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ انتخاب کے شیڈول کے ساتھ ہی گورننگ بورڈ کے اراکین کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

پی سی بی چئیرمین کے انتخاب کیلئے الیکشن کمشنر افضل حیدر کی سربراہی میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں انتخاب کے  شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی کیلئے انتخاب آئندہ ہفتے ہوں گے۔

نئے چئیرمین کیلئے نجم سیٹھی مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی نامزدگی چیلنج

لاہور: پی سی بی گورننگ بورڈ کے آخری اجلاس کا ایجنڈا جاری

 

Comments are closed.

Scroll To Top