تازہ ترین
پی سی بی نے نجم سیٹھی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجوادیا

پی سی بی نے نجم سیٹھی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجوادیا

لاہور: (09 نومبر 2018) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق سربراہ نجم سیٹھی کی طرف سے بجھوائے جانے والے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا جس میں تمام الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق سربراہ نے اپنے نوٹس میں جو الزامات لگائے ہیں، وہ یکسر مسترد کرتے ہیں جبکہ اس حوالے سے تمام الزامات پر بورڈ کو قانونی کارروائی کا حق حاصل ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پی سی بی کے مطابق نجم سیٹھی نے بطور سربراہ 7 کروڈ سے زائد کے اخراجات کیے جس پر سابق سربراہ نے اس کو شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے پی سی بی کو لیگل نوٹس میں معافی مانگنے اور اخراجات کی تفصیلات کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

دوسرا ون ڈے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

لاہور: ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 17 نومبر کو ہوگا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top