تازہ ترین
پی سی بی سربراہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پراعتماد

پی سی بی سربراہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پراعتماد

لاہور(10مارچ،2018)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی ملک میں جلدانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پراعتماد ہیں، ان کےمطابق آئندہ چندہفتوں میں 60 بین الاقوامی کھلاڑی اورکرکٹ حکام پاکستان آرہےہیں ،جس سے انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی راہ ہموارہوگی۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کاکہناہے کہ لاہور اورکراچی میں پی ایس ایل کے سیمی فائنل اورفائنل کے لئے اسٹیج تیار ہے۔اگلے چند ہفتوں میں 60غیرملکی کھلاڑی اورآفیشلز پاکستان آرہے ہیں۔جس سے پاکستان میں کرکٹ کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے3میچوں کے لئے 40 غیرملکی کرکٹرز اور آفیشلزآئیں گے۔اس کے بعد ویسٹ انڈیزٹیم کے20کرکٹرز اورآفیشلزپاکستان کادورہ کریں گے۔دونوں ایونٹس کے پرامن اورکامیاب انعقاد کے بعدہم پاکستان کوانٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے محفوظ ملک کہہ سکیں گے۔

گذشتہ دس سال میں کسی ایک سیزن میں ہمیں اتنے بڑے پیمانے پرغیرملکی پلیئرز اورآفیشلز کی میزبانی کا موقع نہیں ملا۔یہ سنہری چانس ہم ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

پی سی بی سربراہ نجم سیٹھی آج دبئی واپس جارہے ہیں۔ جہاں وہ پی ایس ایل کے غیرملکی پلیئرزسے ملاقات میں انہیں پاکستان آنے پرقائل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بیشتر پلیئرز کے رضامند ہونے کاانہیں یقین ہے۔وہ پراعتماد ہیں کہ اگلے چند ہفتے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے لئے بیحداہم ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

پی سی بی نےآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی پیشکش کردی

پی سی بی نے اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے پر غور شروع کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top