تازہ ترین
پی ایس ایل 3: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی پشاورزلمی کو6وکٹوں سےشکست

پی ایس ایل 3: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی پشاورزلمی کو6وکٹوں سےشکست

دبئی : (11 مارچ 2018) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اس فتح کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔

دبئی میں کھیلے گئے پی ایس ایل تھری کے میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹ پر ایک سو ستاون رنز بنائے۔ ڈیوین اسمتھ اننچاس اور محمد حفیظ اکتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان ڈیرن سیمی نے انیس گیندوں پر چھتیس اور رکی ویسلز نے اکتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے دو جبکہ راحت علی، بین لالین اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان سرفراز احمد اور ریلی روسو پانچویں وکٹ پر چوہتر رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ سرفراز نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے پینتالیس اور روسو نے تیس رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر شین واٹسن سینتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح نے لاہور قلندرز کی ٹیم کو پلے آف مرحلے سے باہر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

آج ملتان سلطانزکراچی کنگز، پشاورزلمی کوئٹہ گلیڈیئیٹرزکے مابین ٹاکرا

Comments are closed.

Scroll To Top