تازہ ترین
پی ایس ایل سیزن فور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل سیزن فور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی:(17 فروری 2019) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فور کے سلسلے میں آج ایک اہم میچ کھیلا جا رہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر اسے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ محمد سمیع اسلام آباد جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ کی قیادت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کھا کر ناکام رہی۔

Comments are closed.

Scroll To Top