تازہ ترین
پی ایس ایل تھری: کراچی کنگز، لاہور قلندرزآج ٹکرائیں گے

پی ایس ایل تھری: کراچی کنگز، لاہور قلندرزآج ٹکرائیں گے

دبئی (11مارچ، 2018)پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تیسرے مرحلے میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔

کراچی کنگز نےگزشتہ روز ملتان سلطانز کو بھاری مارجن 53رنز سے شکست دی تھی۔اس سےقبل کھیلے گئے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27رنز سے شکست دی تھی۔

اس صورتحال میں کراچی کنگز کو لاہورقلندرزپر نفسیاتی برتری حاصل ہے ۔دوسری طرف لاہور قلندرز بھی نئے جذبے سے میدان میں اتریں گے کیونکہ ٹیم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹورنامنٹ کی پہلی جیت سمیٹی۔ اس میچ میں ٹیم کے قائد برینڈن میکلولم نے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کرتے ہوئے 27رنز بنائےتھے۔

وقت: 9بجے رات

مقام:دبئی

کراچی کنگز

کپتان :عماد وسیم

بابراعظم، جو ڈینلی ،کولن انگرام، خرم منظور، لینڈل سیمنز، سیف اللہ بنگش، یوآن مارگن، محمدرضوان ، محمد طہ،تابش خان، روی بوپارہ، حسن محسن، شاہد آفریدی،ڈیوڈ ویز، اسامہ میر، تیمل ملز، محمد عامر اور عثمان خان۔

لاہور قلندرز 

کپتان: برینڈن میکلولم

ٹیم اسکواڈ

عمار یامین، بلال آصف، بلاول بھٹی، ڈیلپورٹ، ڈیوچ، فخرزمان، مستفیض الرحمان، دنیش رامدین، رضا حسن، شاہین آفریدی، سہیل خان، یاسر شاہ اور عمراکمل.

یہ بھی پڑھیے:

پی ایس ایل 3: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی پشاورزلمی کو6وکٹوں سےشکست

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

Comments are closed.

Scroll To Top