تازہ ترین
پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

شارجہ: ( 14 مارچ 2018) پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔ ناکامی کے بعد ملتان کی اگلے مرحلے تک رسائی اب دوسری ٹیموں کے رحم و کرم پر ہوگی۔

شارجہ انٹرنشینل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو پچاسی رنز بناڈالے۔ لیوک رونکی نے چوتھے میچ میں تیسری نصف سنچری کی صورت میں اٹھاون رنز بنائے۔ الیکس ہیل چھیالیس اور حسین طلعت چھتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ایک سو چھیاسی رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی چار وکٹیں بیس کے اسکور پر ہی گرگئیں۔ پچاس رنز پر کپتان شعیب ملک بھی آؤٹ ہوگئے۔ کیرون پولارڈ نے کسی حد تک مزاحمت کی لیکن ان کے 73 رنز بھی کامیابی سلطانز کا مقدر نہ بناسکے۔اور 33 رنز سے شکست مقدر ٹھہری۔ اس میچ میں ناکامی کے بعد اب ملتان کے اگلے مرحلے تک رسائی کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی مرہون منت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

پشاورزلمی کی پلے آف مرحلے میں رسائی خطرے میں پڑگئی

انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دیدی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top