تازہ ترین
پی ایس ایل تھری:کراچی کنگز کا ملتان سلطانزکو189رنزکاہدف

پی ایس ایل تھری:کراچی کنگز کا ملتان سلطانزکو189رنزکاہدف

دبئی(10مارچ،2018)پاکستان سپرلیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 189 رنز کاہدف دیاہے۔

کراچی کنگزنے مقررہ 20اوورزمیں 188رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے، ڈینلے 78رنزبناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ جبکہ بابراعظم نے 58 رنزبنائے۔

ٹاس ملتان سلطانز نے جیتاتھا تاہم بیٹنگ کی دعوت کراچی کنگز کو دی تھی۔ملتان سلطانز کی جانب سے جی سی ویلوجین نے دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا جبکہ محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

کراچی کنگز نے آج پی ایس ایل تھری کا سب سے بڑااسکور بنایاہے۔  پی ایس ایل کے اس سے قبل راؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیاتھا۔جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیاگیاتھا۔

کراچی کنگز

کپتان:عماد وسیم

ٹیم اسکواڈ

کپتان :عماد وسیم

بابراعظم، جو ڈینلی ،کولن انگرام، خرم منظور، لینڈل سیمنز، سیف اللہ بنگش، یوآن مارگن، محمدرضوان ، محمد طہ،تابش خان، روی بوپارہ، حسن محسن، شاہد آفریدی،ڈیوڈ ویز، اسامہ میر، تیمل ملز، محمد عامر اور عثمان خان۔

ملتان سلطانز

کپتان:شعیب ملک

ٹیم اسکواڈ

کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، سہیل تنویر، محمد عرفان، جنید خان، صہیب مقصود، عرفان خان، کاشف بھٹی، عمران طاہر، ڈیرن برائو، احمد شہزاد، محمد عباس، نکولس پورن، عبداللہ شفیق، سیف بدر، ہارڈس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، روز وٹلے، شان مسعود، تشارا پریرا

Comments are closed.

Scroll To Top