تازہ ترین
پیپلز پارٹی کا گورنر پنجاب رفیق رجوانہ پر تحفظات کا اظہار

پیپلز پارٹی کا گورنر پنجاب رفیق رجوانہ پر تحفظات کا اظہار

لاہور: (15 جون 2018) پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں ملک رفیق رجوانہ کو ہٹا کرغیرجانبدار شخص کو گورنر لگانے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور احمد نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے پنجاب کی بیوروکریسی میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹواری سے لے کر آئی جی اور ایس ایچ او تک مسلم لیگ ن کے وفادار ہیں، اس لیے ایسے تمام عناصر کی جگہ غیرجانبدار شخصیات کا تقرر کیا جائے۔

چودھری منظور کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ریٹرننگ آفیسرز کی ڈیوٹی انتہائی حساس ہے اس کیلئے محکمہ تعلیم سے تعیناتی قابل قبول نہیں جبکہ ان کی جگہ سول ججز کو اے آر او لگایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اداروں سے تعلق رکھنے افسران کو پریذائیڈنگ افسر مقرر جبکہ گورنر پنجاب کو فی الفور تبدیل کرکے غیرجانبدار شخص کو لایاجائے ۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر پنجاب کی نواز شریف سے ملاقات

الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top