تازہ ترین
این اے 120: پیپلز پارٹی کا کل مزنگ میں جلسے کا اعلان

این اے 120: پیپلز پارٹی کا کل مزنگ میں جلسے کا اعلان

لاہور: (13 ستمبر 2017)پیپلزپارٹی نے کل مزنگ میں جلسے کا اعلان کردیا ہے، قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سب پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی طرف دیکھنا چاہیے،ان کا مستقبل مخدوش ہے۔

لاہور میں پی پی پی کے رہنما ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کل این اے 120 میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، نوٹس عمران خان کو بھی کئی سال سے دیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی روکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سب کے خلاف گفتگو کرتے ہیں، انہیں دوسروں پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنی طرف دیکھنا چاہیئے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے والے کبھی مضبوط نہیں بنتے، سازشوں کے ذریعے ملنے والا اقتدار کبھی باعث عزت نہیں ہوتا۔پاناما نظر ثانی درخواستوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی بنچ بننا اچھی بات ہے، اب انکے پاس کوئی جواز نہیں رہ جائے گا، نظر ثانی کی اپیل سے کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ میں دراڑوں کے بعد اب بڑے بڑے خلا بنتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

گلو بٹ سیاست کے ذریعہ لوگوں کو دبایا جا رہا ہے، قمرالزمان کائرہ

پاناما پیپرز میں جن کے نام ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے،قمرالزمان کائرہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top