تازہ ترین
پیپلزپارٹی کا حسن مرتضیٰ کو پنجاب کا پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا حسن مرتضیٰ کو پنجاب کا پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ

لاہور: (10 اگست 2018) پیپلزپارٹی نے حسن مرتضیٰ کو پنجاب کا پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد حسن مرتضیٰ کو پنجاب میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا جائے گا۔

ادھر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پارٹی کا کارکن ہوں۔ قیادت جو بھی ذمہ داری دے گی، قبول کروں گا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کی جدوجہد جاری رہے گی۔بلاول بھٹو کا سندھ میں حکومت سنبھالتے ہی عوامی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہاس سے قبل 05 اگست کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں حکومت سنبھالتے ہی عوامی اقدامات شروع کرنے کافیصلہ کیا جس کیلئے ان کی جانب سے متوقع وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو 6 ماہ میں اہداف پر بڑی پیشرفت کا ہدف دے دیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشور کی روشنی میں اہداف طے کرلیے ہیں جن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کرنا ہوں گی جبکہ سفارش کلچر کا خاتمہ اور میرٹ کو فروغ دینا بھی سندھ کی نئی حکومت کاہدف ہوگا۔اس کے علاوہ اہداف میں زراعت میں انقلابی اصلاحات، صاف پانی کی فراہمی بھی شامل ہیں۔ جبکہ نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے بھی بلاول بھٹو نے منصوبہ بنالیا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کردیا ہے اور انہیں 6 ماہ میں اہداف پر بڑی پیشرفت کا ہدف دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو کا سندھ میں حکومت سنبھالتے ہی عوامی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: بلاول بھٹو کی جانب سے بچیوں کے اسکولوں پر حملے کی شدید مذمت

کراچی: بلاول بھٹو کی جانب سے بچیوں کے اسکولوں پر حملے کی شدید مذمت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top