تازہ ترین
پیپلزپارٹی کا آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کے حکومتی عزائم پر مزاحمت کا اعلان

پیپلزپارٹی کا آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کے حکومتی عزائم پر مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد:(09 دسمبر 2018) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ آمریت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے سے گریز کرے۔ آرڈیننس کے اجرا پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ حکومت کے پاس صرف سات ووٹوں کی اکثریت ہے۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے آمریت کے دور میں حکومت چلائی جاتی ہے، لگتا ہے کہ حکومت آمریت کا نعم البدل بن رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ ملکی مفاد میں قانون سازی کیلئے پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت پر تیار ہے۔ حکومت بلوں پر مشاورت کرے تو پارلیمنٹ میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی پارلیمانی نظام پر یقین رکھتی ہے۔سابق قائد حزب اختلاف نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ماضی سے سبق سیکھا اور میثاق جمہوریت کیا۔ ملک میں دو طرح کے قوانین رائج ہیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ جن کے خلاف کیسز کا چالان ہے وہ جیل سے باہر ہیں اور جن پر الزامات ہیں ان کو جیل میں ڈالا گیا اور ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خورشید شاہ نے ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے،سپریم کورٹ میں انکشاف

عمران خان جمہوری سوچ رکھنے والے نہیں، خورشید شاہ

Comments are closed.

Scroll To Top