تازہ ترین
پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخاب کو جمہوریت کا تسلسل قرار دے دیا

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخاب کو جمہوریت کا تسلسل قرار دے دیا

اسلام آباد: (13 مارچ 2018) پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخاب کو جمہوریت کا تسلسل قرار دے دیا ۔زرداری ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے حکومتی جماعت میں مایوسی کا عالم ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پپلز پارٹی کے پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب کہتے تھے کہ روک سکو تو روک لو آج ہم نے روک لیا۔

پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے کہا کہ پہلے یہ لوگ پوچھتے تھا کہ مجھے کیوں نکالا اب کہتے ہیں مجھے کیوں مارا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو بولے کہ سینیٹ کے انتخابات میں نواز شریف کے تکبر کو شکست ہوئی ہے۔ میاں صاحب ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں کسی کو بھی واضح اکثریت حاصل نہیں تھی جو فیصلہ ہوا اس سے جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

مجھے کیوں نکالا کا جواب کل موچی گیٹ کے جلسے میں دیں گے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی سینیٹ چیئرمین کا بہترین انتخاب کرے گی، نیئر بخاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top