تازہ ترین
سندھ حکومت نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کردیئے

سندھ حکومت نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کردیئے

کراچی: (28 اگست 2017) سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مردم شماری نتائج کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیئے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حالیہ مردم و خانہ شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیئے ہیں۔

نثار کھوڑو نے سندھ کی آبادی کو مردم شماری میں کم ظاہر کرنے کو وفاق کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت سندھ کی آبادی کو مردم شماری میں کم ظاہر کیا گیا تاکہ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا سکے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کئے جاچکے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2016 میں نادرا نے سینیٹ اجلاس میں کراچی کی آبادی 2 کروڑ سے زائد بتائی تھی۔

یہ بھی پڑھئے

ایم کیوایم پاکستان نے مردم شماری مسترد کردی

چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری

Comments are closed.

Scroll To Top