تازہ ترین
پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو قائد حزب اختلاف بنانے کی خواہشمند

پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو قائد حزب اختلاف بنانے کی خواہشمند

اسلام آباد: (13 اگست 2018) کیا مستقبل کے وزیراعظم کے ساتھ شہباز شریف قائد حزب اختلاف کے طور پر چل سکیں گے۔ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو قائد حزب اختلاف بنانے کی خواہش مند ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اورشہباز شریف مخالفت میں دو الگ الگ انتہاؤں پر کھڑے ہیں، اٹھارویں ترمیم نے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان آئینی تعلق پیدا کیا ہے ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق ملکی معاملات چلانے کے لئے اپوزیشن لیڈراور وزیر اعظم کے درمیان تواتر سے رابطہ ضروری ہے۔ شہبازشریف قائد حزب اختلاف بنے تووزیراعظم کے ساتھ ڈیڈلاک ختم نہیں ہوسکے گا۔  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو قائد حزب اختلاف بنانے کی خواہش مندہے،ذرائع نے کہاتحریک انصاف بھی شہبازشریف کے بجائے ن لیگ کے کسی بھی رہنما کے ساتھ چلنے کوتیارہے۔قومی اسمبلی کے قوائدوضوابط کے تحت اپوزیشن کی اکثریت کی حمایت سے ہی اپوزیشن لیڈربن سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایاعمران خان شہبازشریف کے بجائے ایازصادق کے ساتھ آسانی سے معاملہ چلاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو کی زیرصدارت پی پی پی کے نو منتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی پر پی پی کی اعلیٰ قیادت میں سرد جنگ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top