تازہ ترین
پیراگون اسکینڈل: قیصر امین بٹ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

پیراگون اسکینڈل: قیصر امین بٹ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

لاہور: (26 نومبر 2018) پیراگون اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر امین بٹ خواجہ سعد رفیق کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ ملزم نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

نیب لاہور کو خواجہ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ مل گیا۔ پیراگون اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔ ملزم نے ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ عامر رضا کی عدالت میں بند کمرے میں دفعہ ایک سو چونسٹھ کا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔

بیان ریکارڈ ہونے سے قبل قیصر امین بٹ کے وکیل نے استدعا کی کہ نیب کا بہت پریشر ہے، ابھی بیان نہ ریکارڈ کیا جائے۔ جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد رضا نے نیب اور دیگر وکلاء کو عدالت سے باہر نکال دیا اور قیصر امین بٹ کے اہلخانہ کو بھی کمرہ عدالت سے باہر جانے کا حکم دیا۔جس کے بعد قیصر امین بٹ نے بتایا کہ 1998ء میں پراپرٹی کے کام میں آیا۔ 2002ء میں خواجہ سعد رفیق نے ندیم ضیاء نامی شخص سے متعارف کروایا اور بتایا کہ ندیم ضیاء تمہارے ساتھ کام کرے گا۔ جبکہ 2006ء میں پچاس فیصد حصے سے کاروبار شروع ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ندیم ضیاء کی دیگر کمپنیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ اس بات کا بھی علم نہیں ندیم ضیاء کی اور کتنی کمپنیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پیراگون کیس: قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست دی، ترجمان نیب

پیراگون اسکینڈل: خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت میں توسیع

 

Comments are closed.

Scroll To Top