تازہ ترین
پیراڈائز پیپرز میں 714 بھارتی شہریوں کے نام

پیراڈائز پیپرز میں 714 بھارتی شہریوں کے نام

نئی دہلی (6 نومبر 2017) بھارتی میڈیا کے مطابق پیراڈائز پیپرز میں 714 بھارتی شہریوں کے بھی نام سامنے آئے ہیں۔

پیراڈائز لیکس میں ٹیکس چوری کرنے والے شہریوں کی جاری کردہ 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت کا نام 19ویں نمبر پر آتا ہے۔ یہ لیکس انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹئو جرنلسٹس نے 13.4 ملین دستاویزات کے ذریعہ جاری کیں۔ جس میں دنیا کے امیر ترین اور بااثر ترین افراد کی زیر ملکیت 25 ہزار کمپنیوں کا ذکر ہے۔

ان دستاویزات میں کمپنی ’ایپلبی‘ سے لیک دستاویزات کا 1 بڑا حصہ شامل ہے۔ 1 بھارتی کمپنی کو بین الاقوامی طور پر کمپنی ’ایپلبی‘ کا دوسرا سب سے بڑا کلائنٹ بتایا گیا ہے۔

پیراڈائز پیپرز میں 2 بھارتی سیاستدانوں کا بھی ذکر آیا ہے۔ ان میں رکن پارلیمان روندرندر سنگھ اور جے نن سنہا شامل ہیں۔ سنہا کو بھارت کا سب سے امیر ترین سیاستدان تصور کیا جاتا ہے۔ وہ 1 نجی سیکیورٹی کمپنی کے بانی ہیں جو بھارت اور آسٹریلیا میں آپریشنل ہے۔ سنہا نے 2014 میں الیکشن کمیشن کے کاغذات نامزدگی میں اس کمپبنی کا ذکر نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے

پانامہ کے بعد پیراڈائز لیکس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا

پاناما پیپرز کے بعد پیراڈائز پیپرز سامنے آگئے

Comments are closed.

Scroll To Top