تازہ ترین
پچھلے پانچ سال میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ

پچھلے پانچ سال میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ

اسلام آباد :(14 فروری 2018) وزارت انسانی حقوق کی جانب سے گزشتہ 5 سال کے دوران بچوں کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرایازصادق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت انسانی حقوق نے ملک بھرمیں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق رپورٹ پیش کی، یہ رپورٹ اوراس میں موجود اعداو شمارنجی تنظیم سے حاصل کیے گئے تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سال میں بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار 862 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے لڑکیوں کے ساتھ 10 ہزار 620 اور لڑکوں کے ساتھ زیادتی کے 7 ہزار 242 واقعات رپورٹ ہوئے، یہ اعدادو شمار ایک نجی تنظیم سے حاصل کیے گئے ہیں جو بچوں کے تحفظ کے معاملے میں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔وزارت انسانی حقوق کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران پولیس کے پاس زیادتی کے تیرہ ہزار دو سوسڑسٹھ واقعات رپورٹ ہوئے۔ بچوں پر تشدد کے مقدمات میں صرف 112 مجرموں کو سزا ہوئی جن میں سے 25 کو سزائے موت اور11 کو عمر قید کی سزا ہوئی جبکہ ان 36 کے علاوہ باقی 76 مجرمان کو قید کی سزائیں ہوئیں۔وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی صورتحال افسوسناک ہے،بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا جبکہ اس ضمن میں پولیس کی ناقص تفتیش اور عدالتی نظام کی کمزوریاں اہم مسائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

قومی اسمبلی اجلاس: فوجداری قانون (ترمیمی) بل سمیت کئی اہم قرارداد منظور

چار سالوں میں قومی ایئر لائن میں 18 طیارے شامل کئے گئے، پارلیمانی سیکریٹری قومی اسمبلی

Comments are closed.

Scroll To Top