تازہ ترین
پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کی افادیت سے عوام کو آگاہ کیاجائے،عمران خان

پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کی افادیت سے عوام کو آگاہ کیاجائے،عمران خان

اسلام آباد( 17اکتوبر، 2018) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں50لاکھ گھروں کی تعمیرکے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں اسدعمر،نعیم الحق،فوادچودھری و دیگررہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ماہرین نے گھروں کی تعمیرکے منصوبے پربریفنگ دی اور 50لاکھ گھروں کی تعمیرکے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گھروں کے منصوبے کی افادیت سے عوام کو آگاہ کیاجائے۔ عمران خان کاکہناتھا کہ منصوبے سے ملک میں روزگارکے مو اقع پیداہوں گے،۔

انھوں نے کہا اس منصوبے سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملے گاجبکہ متوسط طبقہ کو آسان اقساط پرگھرفراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ 50لاکھ گھروں کامنصوبہ ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے گا ،گھروں کی تعمیرپارٹی منشورکااہم جزو ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

صاحبزادہ عامر جہانگیر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری اور میڈیا سے تعاون کی یقین دہانی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top