تازہ ترین
پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے, وزیر صحت

پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے, وزیر صحت

اسلام آباد (11 جنوری 2018) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کوئی ایک بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

پولیو کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پولیو کی صورت حال پر قابو پانا اس حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ ہم نے حکومت میں آتے ہی یہ عزم کیا تھا کہ پولیو کی وبائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں ملک بھر سے پولیو کے آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پورے ملک میں ایک بھی کیس باقی ہے۔

وزیر قومی صحت نے ہدایت کی کہ پولیو پروگرام کے لیے 2019سے 2021 تک کے لیے پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ اس سلسلے میں وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے پولیو ٹیم کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں پولیو مہم میں بہتری کی ضرورت ہے وہاں بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیئے

صوبےمیں پولیو وائرس کے مسلسل نمودار ہونے کی وجوہات کاتعین کیاجائے، وزیراعلی سندھ

لوئردیر: دسمبر میں معطل کی جانے والی انسداد پولیو مہم کا آج پھر آغاز

Comments are closed.

Scroll To Top