تازہ ترین
پوجا کرنے کیلئے 3 ماہ کی بچی کا بلیدان

پوجا کرنے کیلئے 3 ماہ کی بچی کا بلیدان

حیدرآباد (16 فروری 2018) بھارت کی ریاست حیدرآباد میں شادی شدہ جوڑے نے’کشودرا پوجا‘ کرنے کے لیے اغوا کی جانے والی 3 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی۔

حیدرآباد میں تانترک کے کہنے پر شادی شدہ جوڑے نے اپنی قسمت بدلنے کے لیے اغوا کی جانے والی 3 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی۔ بھارتی پولیس حکام کے مطابق راجشیکر نے 31 جنوری کو 3 ماہ کی بچی کو حیدرآباد کے علاقے بویا گودا میں سڑک کنارے سے اغوا کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجشیکر اور اس کی بیوی نے 31 جنوری کی رات کو ’کشودرا پوجا‘ کرنے کے لیے 3 ماہ کی بچی کی بلی چڑھائی۔ پولیس کمشنر مہیش ایم بھگت کے مطابق بچی کے اغوا ہونے کے بعد پولیس نے 122 افراد کا فون ریکارڈ نکالا جن میں راجشیکر بھی شامل تھا جو اس وقت بویاگودا کےعلاقے میں موجود تھا۔

مہیش ایم بھگت نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے شک کی بنا پر ٹیکسی ڈرائیور راجشیکر کے گھر کی تلاشی لی تو اس دوران انہیں اس کے کمرے سے خون کے قطرے ملے جو بچی کے ڈی این اے سے میچ ہوگئے۔ بعد ازاں راجشیکر نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ سب ایک تانترک کے کہنے پر کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پوجا بھٹ 16 برس کے بعد سلور اسکرین پر نظر آئیں گے

پوجا بھٹ بلاک بسٹر مووی سڑک کا سیکوئل بنائیں گی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top