تازہ ترین
پنوعاقل،سرگودھا:مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

پنوعاقل،سرگودھا:مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

پنوعاقل:(21جنوری،2018)پنو عاقل میں قومی شاہراہ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں نیشنل ہائے وے پر بھاری بھرکم ٹرالر نے موٹرسائیکل کو رونددیا جس کے باعث موقع پر ہی 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

اس کے علاوہ سرگودھامیں ایک اور حادثے میں نوجوان جابحق ہوگیا۔ نوجوان راہگیر ٹر ک کی ٹکر سے جان کی بازی ہارا۔ جس کی لاش ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے؛

لیاقت پور: آئل ٹینکر حادثہ، تین افراد جاں بحق

فیصل آباد: ٹریفک حادثہ، 10 سال بچی جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top