تازہ ترین
پنجگور : ایرانی حدود سے 8 مارٹر گولے فائر

پنجگور : ایرانی حدود سے 8 مارٹر گولے فائر

کوئٹہ: (18جنوری 2018) بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی کے بعد ایران نے بھی سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں آٹھ مارٹر گولے فائر کئے ہیں۔

پنجگور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مارٹر گولہ پنجگور کے سرحدی علاقے فراغ کوہ کے کھلے میدان میں گرے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مارٹرگولہ داغے جانے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔

یاد رہے کہ آج بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستائیس مئی کو بھی پنجگور میں ایرانی فورسز نے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارٹر گولے اور فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ جبکہ گاڑی میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستان میں مارٹر گولے فائر، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: پاک ایران سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کا لیویز چوکی پر حملہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top