تازہ ترین
پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی فہرست جاری

پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی فہرست جاری

لاہور: (15 دسمبر 2018) حکومت پنجاب نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی فہرست جاری کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا پنجاب حکومت کی فہرست کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 76 رہنماؤں اور سرکاری افسروں کی جانب 6 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو لیگی رہنماؤں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکومت پنجاب نے دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہاؤسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ مانگ لی ہے۔ پنجاب حکومت کی فہرست کے مطابق سابق وفاقی وزیر و سینیٹر پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے 70 لاکھ 49 ہزار جب کہ ان کی بیٹی 26 لاکھ 56 ہزار واجب الادا ہیں۔

Image result for ‫حکومت پنجاب‬‎

سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پر پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے 6 لاکھ ، خرم رشید پر 22 لاکھ اور ملک ذوالفقار کے ذمہ 2 لاکھ 87 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ معظم علی کے ذمے 29 لاکھ، مجاہدشیردل 12 لاکھ 87 ہزار، مصطفیٰ رمدے کے ذمہ 39 لاکھ 52ہزار اور نبیل اعوان پر25 لاکھ 97ہزارروپے واجب الادا ہیں۔

سابق وزیر انوشے رحمان اور زبیرگل پر بھی لاکھوں روپے کے واجبات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب حکومت کی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کی یقین دہانی

پرتشدد واقعات، پنجاب حکومت کی خاموشی

Comments are closed.

Scroll To Top