تازہ ترین
پنجاب کے مختلف شہروں میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال

پنجاب کے مختلف شہروں میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال

لاہور: ( 05 مارچ 2018) ڈرگ ایکٹ دو ہزار سترہ کے خلاف ڈرگس اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب بھر میں ہڑتال جاری ہے، ایسوی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ڈرگ ایکٹ کی آڑ میں محکمہ صحت کے افسران کی بلیک میلنگ کو ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے شٹرڈان ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتا ل کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ہڑتال کے باعث تمام چھوٹی بڑی میڈیسن مارکیٹ کے علاوہ میڈیکل اسٹور پر بھی مکمل طور پر بند رہیں،گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے بھی کیے گئے جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سرکاری ونجی اسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آلات نہ ملنے کے باعث مریضوں کے آپریشن کو ملتوی کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال پنجاب اسمبلی نے8 فروری کوڈرگ ایکٹ 1976کا بل منظور کیا تھا ،جس کےتحت غیر معیاری دوا سازی پر 6 ماہ سے 5 سال تک قیداور ایک کروڑ سے 5 کروڑ روپےتک جرمانہ ،کوالیفائیڈ پرسن کےموجود نہ ہونےپر30 دن سے 5 سال تک قید اور 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپےتک جرمانہ کیاجاسکےگا،حکومت پنجاب کے اقدامات کے خلاف دواؤں کےکاروبارسےوابستہ تنظیمیں آج ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: کیمسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر پنجاب اورکراچی میں میڈیکل اسٹوربند

پنجاب: احتجاج پر کیمسٹ اورڈرگ ریٹیلرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top