تازہ ترین
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو ادویات کی کمی

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو ادویات کی کمی

لاہور:(13 مارچ 2019) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو سستے داموں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں ضروری ادویات کی کمی ہے۔ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئیے جا رہے ہیں،جب تک ادویات کی خریداری نہیں ہوتی سی اوز اپنے طور پر ادویات خریدیں۔

محکمہ صحت نے مراسلے میں سی ای اوز صحت کو سستے داموں لوکل پرچیز کے ذریعے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top