تازہ ترین
پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں گردوں کی پیوندکاری شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں گردوں کی پیوندکاری شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: (08 ستمبر 2017) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں گردوں کی پیوند کاری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گردوں کی پیوندکاری کیلئے اجازت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی دے گی۔پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں گردوں کی پیوند کاری شروع کرنے کیلئے ہوٹا کے سب آفسز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے دفاتر قائم کیے جائیں گے، جبکہ پنجاب میں ہیومن آرگن پروکیورمنٹ سیل بھی قائم کیا جائے گا۔محکمہ صحت کی جانب سے انسانی اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری کیلئے تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی اور مریضوں اور انسانی اعضاء عطیہ کرنے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ منصوبے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب لندن سے وطن واپسی پر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

صحت کے تمام منصوبوں کو وزارت قومی صحت کے زیر نگرانی دینے کی سفارش

پشاور: تہکال میں ماہرین نفسیات پر مشتمل ٹیم کا کیمپ قائم

 

Comments are closed.

Scroll To Top