تازہ ترین
پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم

پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم

ویب ڈیسک:(07 دسمبر 2018) پنجاب کے بیشتر شہروں کو شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔گوجرانوالہ، ساہیوال ، پنڈی بھٹیاں، پتوکی، ہڑپہ، چیچہ وطنی میں حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہر میں حد نگاہ کم ہونے سے شہریوں کے لیے سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے۔ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران شاہ کے مطابق قومی شاہراہوں پر بالخصوص ٹھوکر نیاز بیگ، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی اور کسووال میں شدید دھند کا راج ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہری کسی مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن  130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری  ہے۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری

شہر قائد میں صبح سویرے ہلکی دھند اور خنکی

 

Comments are closed.

Scroll To Top