تازہ ترین
پنجاب کی نگراں کابینہ کے وزراء کے محکموں میں رد و بدل

پنجاب کی نگراں کابینہ کے وزراء کے محکموں میں رد و بدل

لاہور: (19 جون 2018) پنجاب کی نگراں کابینہ کے وزراء کے محکموں میں رد و بدل کرنے اوراضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (کیبنٹ ونگ) کی جانب سے وزراء کے محکموں کی تبدیلی کے نوٹیفکیشن جاری  کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نگراں صوبائی وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری اور معدنیات و معدنی ترقی انجم نثار کو محکمہ زکوٰۃ و عشر اور وزیر توانائی، صوبائی وزیر بلدیات و شہری ترقی اور آبپاشی ظفر محمود کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض کو محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری  جبکہ وزیر داخلہ شوکت جاوید کو سپورٹس اور پبلک پراسیکیوشن کے محکموں کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

نگران صوبائی وزیر چوہدری فیصل مشتاق کو محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور، محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ سماجی بہبود و بیت المال کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، اسپیشل ایجوکیشن، لٹریسی و نان فارمل اینڈ بیسک ایجوکیشن کے محکمے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

نگراں حکومت کی چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کی تقرری کی منظوری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top