تازہ ترین
پنجاب کی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج

پنجاب کی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج

لاہور: (14 دسمبر 2018) پنجاب کے مختلف شاہراہوں پر شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث خانیوال ملتان موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق ساہیوال،ہڑپہ چیچہ وطنی،میاں چنوں، خانیوال،ملتان، لودھراں،بہاولپور اور احمد پور شرقیہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، یہاں حد نگاہ پچاس میٹر ہونے کی وجہ سے خانیوال ملتان موٹر وے کو ٹریفک کیلے بند کردیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

موٹروے پولیس نےگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کرنے اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

دوسری جانب پنڈی بھٹیاں شہر اور گردو نواح میں دھند کا راج ہے،جس کے باعث حد نگاہ بیس سے پچیس میٹر تک رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئندہ چند روز میں پنجاب کے بعض شہروں میں شدید دھند کا امکان

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہے گا، چند مقامات بارش کا امکان ہے

Comments are closed.

Scroll To Top