تازہ ترین
پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کچھ کرنے سے پہلے ہی دم توڑگیا

پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کچھ کرنے سے پہلے ہی دم توڑگیا

لاہور ( 18اکتوبر، 2018) پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کچھ کرنے سے پہلے ہی دم توڑگیا،کمیشن کے چیئرمین مستعفی ہوئے تو ممبران بھی تتر بتر ہوگئےجبکہ کمیشن کا صرف ایک ہی اجلاس منعقد ہوسکا۔

پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب پولیس میں اصلاحات کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔چیئرمین ناصردرانی  کے مستعفی ہونے سے پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کچھ کرنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا ہے۔کمیشن کے چیئرمین مستعفی ہوئے تو ممبران بھی تتربتر ہوگئےاور کسی بھی ممبر نے آنا مناسب نہیں سمجھا۔

پولیس ریفارمز کمیشن کے پہلے اجلاس میں انسپکٹرز کی ٹریننگ کا فیصلہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا،لیکن نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب امجد سلیمی نے اپنے پہلے دربار میں ریفارمز کا دعویٰ کیا ہے۔

سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کمیشن کے سربراہ بننے کے21 دن بعد اپنے عہدے سے الگ ہوئے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور صہیب اشرف کمیشن کے سیکرٹری تھے جبکہ دیگر ممبران میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب شہزادہ سلطان ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب شہزاد آصف اور نجیب الرحمن بغوی بھی کمیشن کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے؛

سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی اشد ضرورت ہے، عمران خان

چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے استعفیٰ دے دیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top